افسر[1]

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - تاج، کلاہ شاہی۔  تو خود فرماندہ جیپور نے نسبت کی خواہش کی اگرچہ آپ بھی وہ صاحب دیہیم و افسر تھا      ( ١٩١٤ء، شبلی، کلیات، ٢٧ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٧٨ء کو "کلیات غواصی" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر